بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Lebanonfiles" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لبنان كے مركزی بينك كے نائب صدر "رائد شرف الدين" كی شركت سے یہ كورس منعقد ہوا ہے اور لبنان كے مركزی بينك كے افتتاحی اور تعليمی انسٹیٹيوٹ كے انچارج نے اس كورس میں اپنی تقرير كے دوران موجودہ دور میں اسلامی بينك كاری كی اہميت پر روشنی ڈالی ہے۔
محمد جبری نے مزيد كہا ہے كہ اسلامی بينك كاری نقدی كے استحكام، بينكوں كی سرگرميوں كی تقويت اور دنيا كے معاشی بحران كے حل میں اسلامی بينكوں كے كردار كو واضح طور پر بيان میں اہم كردار ادا كر سكتا ہے۔
سميرالشاعر نے بھی اس نشست میں كہا ہے كہ اسلامی بينك كاری كی صنعت اسلامی اقتصاد كا ايك حصہ ہے۔
777777