بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مدينہ كے نامور ترين قرآنی خطاطوں كے اجتماع كی كمیٹی كے سربراہ " محمد سالم بن شديد العوفی" نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ ۳۱ اسلامی اور غير اسلامی ممالك اور ۲۰ سركاری انسٹیٹيوٹز كے ۲۸۰ خواتين و حضرات خطاط اس اجتماع میں شركت كر كے ۶۰۰ آرٹ سائن بورڈ كو پيش كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن كريم كے خطاط اور ماہرين اس اجتماع كی افتتاح تقريب میں شركت كریں گے اور اس اجتماع كے دوران كئی نمائشیں بھی لگائی جائیں گی۔
777608