كويت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں منتخب افراد كی قدردانی

IQNA

كويت كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں منتخب افراد كی قدردانی

21:49 - April 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2109340
ثقافتی گروپ: كويت میں حفظ، قرائت، ترتيل اور تجويد قرآن كريم كے موضوع پر منعقد ہونے والے دوسرے بين الاقوامی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی قدردانی كے لئے ۲۰ اپريل كو تقريب انعامات منعقد ہو رہی ہے جس میں كويت كے امير "صباح الاحمد" شركت كریں گے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويتی روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے اسلامی ريسرچ اور قرآنی امور كے مشير "عبداللہ البراك" نے ان بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے گرانقدر نتائج اور ثمرات كے تحقق كی وجہ سے ان مقابلوں كو سراہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ۵۰ اسلامی ممالك ۸۳ نامور حفاظ اور قراء نے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں حصہ ليا ہے۔
عبداللہ البراك نے آخر میں ان مقابلوں كے انعقاد كے لئے زحمت اور كوشش كرنے والے افراد كا شكریہ ادا كرتے ہوئے ان مقابلوں كے فائدہ مند ہونے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
777589

نظرات بینندگان
captcha