مساجد مسمار كرنے كا عمل كھلم كھلا اسلامی مقدسات كی بے حرمتی ہے

IQNA

مساجد مسمار كرنے كا عمل كھلم كھلا اسلامی مقدسات كی بے حرمتی ہے

21:35 - April 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2110572
بين الاقوامی گروہ : بحرين كے مرجع تقليد آيت اللہ شيخ عيسی احمد قاسم نے كل نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران مسجدیں منہدم كرنے كو اسلامی مقدسات كی بے حرمتی قرار ديا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ alnour سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے بحرينی دار الحكومت منامہ میں واقع جامعہ مسجد امام صادق (ع) میں اپنے خطبہ جمعہ كے دوران كہا : مسجدوں پر حملہ اور ان كو گرانا ، كھلم كھلا اسلامی مقدسات كی بے حرمتی اور مسلمانوں كے دينی جذبات كے ساتھ مذاق كے مترادف ہے ۔
انہوں نے كہا : مسمار شدہ مساجد كی تعمير نو شرعی طور پر ان عبادت گاہوں كو ڈھانے والوں كی گردن پر ہے ۔
آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے اس بات پر زور ديا كہ مسجد كی قداست لا زوال ہے اور مسجدیں شہيد كر دينے سے ان كی زمين وقف كے احكام سے خارج نہیں ہو جاتی اس لیے مسجد كی زمين پر كسی بھی قسم كا نقل و انتقال شرعا باطل ہے ۔
779091
نظرات بینندگان
captcha