ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مختلف ذرائع ابلاغ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بحرين میں گزشتہ كچھ عرصے سے جاری پر امن مظاہروں كے دوران لاكھوں لوگوں نے سڑكوں پر نكل كر آل خليفہ كی ۴۰ سالہ حكومت ختم كرنے كا مطالبہ كيا ہے ليكن مقامی ذرائع كے مطابق ان پر امن احتجاجات كے دوران دسيوں لوگوں كو شہيد كيا گيا اور سينكڑوں لوگ زخمی يا گرفتار ہیں ۔
بحرين میں سعودی اور بحرينی فوجيوں كے ہاتھوں مظاہرين پر وحشيانہ تشدد اور ان كے قتل عام كے ساتھ ساتھ مساجد مسمار كرنے اور مقدس مقامات كی بے حرمتی كے واقعات انتہائی دلخراش ہیں ليكن ان سنگين حالات كے باوجود مغربی ممالك كی طرف سے بحرين كے مظلوم عوام كے قتل عام كی مذمت نہ كرنے سے ان كا نفاق ساری دنيا پر عياں ہو چكا ہے چونكہ یہ طاقتیں صرف اسی وقت لوگوں كے مظاہروں كی جھوٹی حمايت كرتی ہیں جب اس میں ان كا اپنا نفع ہوتا ہے۔
780119