چيلنجز كامقابلہ كرنے كے لیے آيت اللہ خامنہ ای كے روشن افكار كی ضرورت ہے

IQNA

چيلنجز كامقابلہ كرنے كے لیے آيت اللہ خامنہ ای كے روشن افكار كی ضرورت ہے

11:53 - April 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2114440
بين الاقوامی گروہ : لبنان كی اسلامی جماعت التوحيد كے سربراہ اور سابق وزير ونام وھاب نے اسلامی امہ كو در پيش عصر حاضر كے چيلنجز كا سامنا كرنے كے لیے ايران كے سپريم لیڈر آيت اللہ خامنہ ای كے روشن افكار سے رہنمائی لينے كی ضرورت پر زور ديا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lebanonfiles» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ وئام وهاب نے دار المعارف الحكمیۃ كے ايك نمائندہ وفد سے ملاقات كے دوران كہا : رہبر انقلاب اسلامی كے روشن افكار عالم اسلام میں تفرقے كے داعيوں كے لیے ايك بھر پور جواب ہے۔
ياد رہے كہ وفد نے وئام وهاب كو " اجتہاد اور جديديت آيت اللہ خامنہ ای كے نزديك " كے عنوان سے جلد ہونے والی كانفرنس میں شركت كی دعوت دی۔
" اجتہاد اور جديديت آيت اللہ خامنہ ای كے نزديك"عالم اسلام كے چيدہ چيدہ دانشوروں اور مفكرين كی شركت كے ساتھ بيروت میں منعقد ہو گی ۔
782963
نظرات بینندگان
captcha