پر امن مظاہرين كو سزائے موت دينے سے آل خليفہ كے مظالم كی فہرست كامل ہوجائے گی

IQNA

پر امن مظاہرين كو سزائے موت دينے سے آل خليفہ كے مظالم كی فہرست كامل ہوجائے گی

11:52 - April 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2114445
بين الاقوامی گروہ : لبنان كی حزب اللہ نے اپنے جاری كردہ بيان میں چار بحرينی شہريوں كے لیے سزائے موت كے فيصلے كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس قسم كے احكام بحرينی مسلمانوں كے خلاف آل خليفہ كے مظالم كا تتمہ ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ المنار سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اس بيان میں بحرين كے افسوسناك واقعات پر گہری تشويش كا اظہار كرتے ہوئے كہا : آل خليفہ كی حكومت عوام كو سختی سے كچلنے كی پاليسيوں كے نتيجےمیں بحرين كے حالات روز بروز كشيدہ تر كر بیٹھے گی ۔
حزب اللہ نے اپنے اس بيان میں كہا كہ چار بحرينی مظاہرين كے لیے سزائے موت كا حكم سياسی ہے اور اس كا بحرين كے عدالتی قوانين كے ساتھ كوئی تعلق نہیں ہے۔
782975
نظرات بینندگان
captcha