بحرين كے ايك سرگرم سياسی كاركن اور جمعيت عمل كے رہنما سيد جعفر العلوی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے مزيد كہا : بحرينی حكومت نے اپنے قصد و ارادے كے ساتھ طے شدہ پروگرام كے تحت مساجد منہدم كی ہیں حالانكہ اسلام مسجد كی بے احترامی كو بھی گناہ كبيرہ قرار ديتا ہے ۔
انہوں نے كہا : تا حال حاضر بحرين میں بے پناہ ظلم و تشدد كيا جا چكا ہے ليكن مساجد اور امامبارگاہیں گرانا اور قرآن كريم كی بے حرمتی گناہ كبيرہ اور ايك نا قابل معافی جرم ہے كہ جس كا بحرينی حكومت نے ارتكاب كيا ہے ۔
782417