جامعۃ الازہر كے استاد كا جہان اسلام میں وہابيت كے پھيلاؤ پر اظہار تشويش

IQNA

جامعۃ الازہر كے استاد كا جہان اسلام میں وہابيت كے پھيلاؤ پر اظہار تشويش

12:21 - May 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2115821
بين الاقوامی گروہ : جامعۃ الازھر میں فلسفہ اور كلام كے استاد احمد السايح نے اسلامی ممالك میں وہابيوں كی مذہبی سرگرمياں زيادہ ہونے پر خبردار كيا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے العالم سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ احمد السايح نے العالم كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : وہابی اسلامی امہ كے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں اور وہابی اسلامی ممالك كی سالميت اور خود مختاری ختم كرنے كے درپے ہیں اور اہل بيت (ع) كے مزار منہدم كر كے اپنے اجداد كے نقش قدم پر چلنے كی سعی كر رہے ہیں ۔
السايح نے سعودی عرب كو انتہا پسندوں كا اصلی حامی قرار ديا اور مصريوں سے درخواست كی كہ وہابيوں كے مقابلے میں متحد ہو كر تحريك چلائیں۔
انہوں نے واضح كيا كہ مصر كی تاريخ كےمطالعے سے یہ بات سامنے آتی ہے كہ مصری شيعہ تھے اور یہی وجہ ہے كہ مصری مسلمان، اہلبيت رسول (ع) كے ساتھ خاص عقيدت ركھتے ہیں ۔
784508
نظرات بینندگان
captcha