تاتارستان كے بچے اور نوجوان اسلامی تعليمات سے آشنائی حاصل كریں گے

IQNA

تاتارستان كے بچے اور نوجوان اسلامی تعليمات سے آشنائی حاصل كریں گے

12:48 - May 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2116532
فكر و علم گروپ : اسلام كی ابتدائی تعليمات اور عربی زبان پر مشتمل خصوصی كورس تاتارستان كے بچوں اور نوجوانوں كے لیے اوروس شہر كی مسجد میں شروع ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی كے سنٹرل ايشيا ونگ نے اطلاع رساں ويب سایٹ islam.ru كے حوالے سے بوتازين شہر كی ايك دينی شخصيت مارات حضرت مردان شين كا بيان نقل كيا ہے جس كے ضمن میں انہوں نے كہا : یہ تعليمی كورس ۷ سے ۱۷ سال كے بچوں كے لیے خصوصی طور پر منعقد كيا جا رہا ہے ۔
طالب علموں كو چار گروہوں میں تقسيم كيا گيا ہے اور اس كورس كا سارا نصاب با تجربہ اور آزمودہ كار استاد تدريس كر رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ شہر اوروس كی مسجد میں دينی كورسز كے علاوہ مختلف پروگرامز منجملہ مقابلے ، سياحتی سفر اور ورزشی سرگرمياں بھی منعقد ہوتی ہیں۔
784511
نظرات بینندگان
captcha