ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ صوت العراق سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيتالله العظمی مدرسی نے مزيد كہا : صرف تحريكیں چلانا اور جدو جہد كرنا كاميابی كے لیے كافی نہیں ہے بلكہ ہدف تك پہنچنے كے لیے طے شدہ پروگراموں كے مطابق عمل كيا جائَے كہ جنہیں قرآن كريم نے سورہ انفال میں وضاحت كے ساتھ بيان فرمايا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ آيتالله العظمی محمد تقی مدرسی كربلائے معلیٰ میں ساكن ہیں اور حوزہ علمیہ قائم كے سرپرست بھی ہیں ۔
785098