ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ نسيج سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اگرچہ اسامہ بن لادن كے زندہ يا مردہ ہونے كے بارے ابھی تك قياس آرائياں جاری ہیں اور بعض لوگ اسے اوباما اور ڈيمو كریٹس كی جانب سے آئندہ انتخابات میں اپنی پارٹی كی كاميابی كے لیے اوباما اينڈ كمپنی كا ڈرامہ قرار دے رہے ہیں ليكن احمد الطيب نے اسامہ بن لادن كے جسد كو دريا برد كرنے كی خبر پر جلد بازی میں امريكيوں كے اس اقدام كی مذمت كرتے ہوئے یہ بيان صادر كر ديا كہ مردوں كو دريا كی لہروں كے حوالے كرنا اسلامی اور انسانی اقدار كے خلاف ہے اور كسی بھی لاش كی بے حرمتی جائز نہیں ہے ۔
785889