امارات كے علاقے «ام‌القيوين» میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلے آج اختتام پذير ہو جائیں گے

IQNA

امارات كے علاقے «ام‌القيوين» میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلے آج اختتام پذير ہو جائیں گے

21:20 - May 05, 2011
خبر کا کوڈ: 2117872
بين الاقوامی گروہ : «ام‌القيوين» كے اسكولوں میں زير تعليم بچوں اور بچيوں كے درميان جاری قرآنی مقابلے آج اختتام پذير ہو جائیں گے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے امارات سے شايع ہونے والے اخبار البيان سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے يكم مئی كو شروع ہوئے تھے اور پہلے مرحلے میں «ام‌القيوين» كے علاقے میں واقع ۲۵ اسكولوں كے ۲۰۰ بچوں اور بچيوں نے ان میں حصہ ليا جن میں سے فائنل راؤنڈ كے لیے ۹۰ طالب علموں كا انتخاب عمل میں لايا گيا تھا۔
ان مقابلوں كی انتظامی كمیٹی كے سربراہ عمر خلف نے ان مقابلوں كا ہدف اچھے قرآن خوان بچوں كی حوصلہ افزائی اور والدين كے اندر بچوں كی قرآنی تعليم پر توجہ كا احساس اجاگر كرنا؛ بتلايا ہے ۔ قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں میں پہلے تين دن لڑكوں كے لیے مخصوص تھے جبكہ آخری دو دن لڑكيوں كے لیے مختص كیے گئے تھے ۔
786460
نظرات بینندگان
captcha