ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «tunisiesoir» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ بين الاقوامی كانفرنس تيونس كی انجمن اقتصاد اسلامی كے زير اہتمام اسلامك بينك «زيتونه»كے تعاون سے كل بروز اتوار بمطابق ۷ مئی سے پوری دنيا سے معيشت اور اقتصاد كے ماہرين كی شركت كے ساتھ شروع ہو چكی ہے اور آج اس كانفرنس كی اختتامی نشست منعقد ہو گی۔
تيونس كے اسلامك اقتصادی انسٹی ٹيوٹس اور بينكوں كی شوریٰ كے سيكرٹری جنزل عزالدين خوجا نے اس كانفرنس كی افتتاحی نشست سے خطاب كرتے ہوئے كہا : اسلامی اور غير اسلامی ممالك میں مالياتی اداروں كی تعداد زيادہ ہونے كی خبریں انتہائی خوش آئند ہیں اور یہ ادارے اسلامی اقتصادی نظام كے اجراء كو اپنے منصوبوں میں سر فہرست قرار ديتے ہیں ۔ عصر حاضر میں ۴۵۰ اسلامی مالياتی انسٹی ٹيوٹس ساری دنيا میں موجود ہیں ۔
787957