تہران كتاب ميلے كے عربی شعبے میں اليكٹرونك قلم كے ہمراہ ڈيجیٹل قرآن پيش كر ديا گيا

IQNA

تہران كتاب ميلے كے عربی شعبے میں اليكٹرونك قلم كے ہمراہ ڈيجیٹل قرآن پيش كر ديا گيا

12:08 - May 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2119137
بين الاقوامی گروہ : «المصحف الناطق للتجويد و علوم القرآن» كے نام سے اليكٹرونك قلم كے ہمراہ یہ ڈيجیٹل قرآن چوبيسيویں انٹرنيشنل كتاب فيسٹيول كے شعبہ عربی میں شام كے "دار آل ياسر اسٹال " پر دستياب ہے
شام كے دار آل ياسر اسٹال كے مسؤول صمد احمدی‌نياز نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كو یہ خبر ديتے ہوئے كہا : اس قرآن میں پہلی مرتبہ «عبدالباسط عبدالصمد»، «ابوبكر الشاطری» اور«عبدالرحمن السديس»كے ہم پایہ عالم اسلام كے دس مشہور قاريوں كی آواز كے علاوہ انگلش ، فارسی ، فرينچ ، جرمن ، تركی ، روسی اور اردو ترجموں كو بھی شامل كيا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس قلم كی ايك سالہ گارنٹی ہے ، اب تك متعارف كروائےجانے والے قلم بیٹری كے ساتھ كام كرتے ہیں ليكن یہ قلم چارج ہو جاتا ہے اور اس سے كام كرنا انتہائی آسان ہے ۔
چوبيسواں انٹرنيشنل تہران بك فيسٹيول ۱۴ مئی تك مصلائے امام خمينی تہران میں جاری رہے گا ۔
787882
نظرات بینندگان
captcha