چوبيسویں انٹرنيشنل تہران بك فيسٹيول میں «المركز الإسلامی للدراسات بيروت كے مسؤول سيدعبدالله مرتضی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے اس ضمن میں كہا : یہ قرآن كريم امجاد پبليكيشنز كی جانب سے المركز الاسلامی للدراسات بيروت كے اسٹال پر ركھے گئے ہیں ، ان كے صفحات رنگين اور ان كی جلد لكڑی كی بنی ہوئی ہے اور كلمہ اللہ اور قرآن كريم جلد پر نماياں كیے گئے ہیں ۔
سيدعبدالله مرتضی نے بتايا كہ ہماری ايك اور كتاب جو سال كی منتخب كتاب كا ايوارڈ لينے كی اميدوار ہے ؛ آيت اللہ سيد جعفر مرتضیٰ عاملی كی لكھی ہوئی الصحيح من سيرة الامام علی (ع) ہے جو تيس جلدوں پر مشتمل ہے اور اس میں امام علی (ع) كی سيرت اور زندگی نامے پر تفصيل كے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے ۔
787822