لبنان كے مطبوعہ نفيس قرآن پاك تہران بك فيسٹيول میں پہلی مرتبہ دستياب

IQNA

لبنان كے مطبوعہ نفيس قرآن پاك تہران بك فيسٹيول میں پہلی مرتبہ دستياب

12:06 - May 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2119138
بين الاقوامی گروہ : نفيس قرآن پاك كے نسخے وڈن جلد كے ہمراہ امجاد پبليكيشنز كے زير اہتمام پہلی مرتبہ چوبيسویں تہران بك فيسٹيول میں پيش كیے گئے ہیں
چوبيسویں انٹرنيشنل تہران بك فيسٹيول میں «المركز الإسلامی للدراسات بيروت كے مسؤول سيد‌عبدالله مرتضی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے اس ضمن میں كہا : یہ قرآن كريم امجاد پبليكيشنز كی جانب سے المركز الاسلامی للدراسات بيروت كے اسٹال پر ركھے گئے ہیں ، ان كے صفحات رنگين اور ان كی جلد لكڑی كی بنی ہوئی ہے اور كلمہ اللہ اور قرآن كريم جلد پر نماياں كیے گئے ہیں ۔
سيد‌عبدالله مرتضی نے بتايا كہ ہماری ايك اور كتاب جو سال كی منتخب كتاب كا ايوارڈ لينے كی اميدوار ہے ؛ آيت اللہ سيد جعفر مرتضیٰ عاملی كی لكھی ہوئی الصحيح من سيرة الامام علی (ع) ہے جو تيس جلدوں پر مشتمل ہے اور اس میں امام علی (ع) كی سيرت اور زندگی نامے پر تفصيل كے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے ۔
787822
نظرات بینندگان
captcha