مسلمان اور یہودی رہنماؤں كا نسل پرستی كے خلاف فرانس میں اجتماع

IQNA

مسلمان اور یہودی رہنماؤں كا نسل پرستی كے خلاف فرانس میں اجتماع

20:26 - May 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2119472
بين الاقوامی گروہ : فرانس كے مسلمان اور یہودی رہنماؤں نے كل ۸ مئی كو پيرس میں فرانس كی بعض سياسی جماعتوں كی طرف سے نسل پرستی پر مبنی سياست كرنے كے خلاف ايك اجتماع منعقد كيا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ atlasinfo سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ (AJMF) يعنی انجمن دوستی بين اسلام و یہوديت فرانس كے زير اہتمام اسلامی اداروں اور یہودی مراكز كے نمائندوں كی موجودگی میں منعقد ہونے والے اس اجتماع كے شركا نے فرانس كی بعض سياسی جماعتوں كی جانب سے اسلام اور یہود مخالف سياست كرنے پر اپنا احتجاج ريكارڈ كرايا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ مسلمان اور یہودی مسلمان اور یہودی فرزندان حضرت ابراھيم (ع) انسٹی ٹيوٹ كے زير اہتمام عنقريب لندن میں ايك اور اجتماع منعقد كریں گے تاكہ مختلف اديان كے درميان صلح و آشتی كو فروغ ديا جا سكے ۔
788390
نظرات بینندگان
captcha