شہر آٹن كا نماز خانہ نذر آتش كر ديا گيا

IQNA

شہر آٹن كا نماز خانہ نذر آتش كر ديا گيا

20:26 - May 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2119478
بين الاقوامی گروہ : يونان كے دار الحكومت آٹن میں مقيم مسلمانوں كے نماز خانے كو كل ۸ مئی كو نا معلوم افراد نے نذر آتش كر ديا
يونان كی پوليس كے مطابق یہ نماز خانہ گراؤنڈ فلور میں واقع تھا اور اس آتش سوزی كے مرتكب افراد نے اس عبادت خانے كے شيشے توڑ كر آتش گير مادہ پھينكا اور آگ لگا كر فرار ہو گئے ۔
اسی طرح ان نا معلوم افراد نے یہ مقام ترك كرنے سے پہلے اس كے در و ديوار پر اسلام مخالف نعرے بھی لكھ دئیے تھے۔
آٹن كی پوليس نے اعلان كيا ہے كہ خفیہ اداروں نے اس مذموم كاروائی میں ملوت افراد كا سراغ لگا كر انہیں گرفتار كر ليا ہے اور تفتيش جاری ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس شہر میں مسلمانوں كو مسجد سے محروم ركھا گيا ہے اور وہ مجبوری كے باعث اپنی نمازیں مختلف ہالز میں ادا كرتے ہیں ۔
788477
نظرات بینندگان
captcha