قرآن كريم كی قرائتوں كی تعليم كے لیے پہلی اعلیٰ قرآن اكیڈمی كی اردن میں تاسيس

IQNA

قرآن كريم كی قرائتوں كی تعليم كے لیے پہلی اعلیٰ قرآن اكیڈمی كی اردن میں تاسيس

20:25 - May 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2119479
بين الاقوامی گروہ : اردن كی بين الاقوامی علوم اسلامی يونيورسٹی كے زير اہتمام اردن میں قرآن كريم كی قرائتوں كی اعلیٰ اكیڈمی تاسيس كر دی گئی ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اردن میں چھپنے والے اخبار روزنامہ الدستور سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اكیڈمی اردنی طلبہ كے علاوہ ايشيائی ، افريقی اور ديگر عربی و اسلامی ممالك سے تعلق ركھنے والے طلبہ كو گريجويشن ليول سے ڈاكٹریٹ تك تعليم دے گی۔
اس اكیڈمی كے طالب علم قرآن كريم كی دس قرائتوں كو سيكھنے كے علاوہ قرآنی تحقيقات اور مطالعات كو اعلیٰ تعليم يافتہ استادوں كی نگرانی میں انجام دیں گے اور آخر میں انہیں قرآنی قرائتوں كے اجازت ناموں اور يونيورسٹی ليول كی اسناد سے بھی نوازا جائے گا ۔
عبدالناصر ابوالبصل نے اميد ظاہر كی كہ اس اكیڈمی سے فارغ التحصيل ہونے والے طلبہ بہترين امام مسجد ، خطيب اور مبلغ بن كر عالم اسلام كی خدمت كریں گے ۔
788421
نظرات بینندگان
captcha