ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «afriquejet»سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطينی سفارت خانے كے جری كردہ بيان میں كہا گيا ہے كہ او آئی سی كا سربراہ ہونے كی حيثيت سے سينيگال كا فريضہ ہے كہ اقوام متحدہ میں فلسطين كی ايك مستقل ملك كی حيثيت سے باقاعدہ ركنيت تسليم كروانے كے لیے كوششیں كرے ۔
اسی طرح فتح اور حماس كے درميان پيمان صلح كے بعد فلسطينی حكومت پر زور ديا گيا ہے كہ نوار غزہ كی تعمير نو كے لیے عملی اقدامات كرے ۔
اس پيغام كے آخر میں كہا گيا ہے كہ فسلطين كے تمام عوام اس بات پر متفق ہیں كہ قدس شريف فلسطين كی مستقل حكومت كا دار الحكومت ہو اور فلسطينی اراضی انہیں واپس لوٹائی جائے۔
788580