ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ايجنسی براثا سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صالح الحيدری نے صوبہ القادسیہ میں ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا : عراق كا محكمہ اوقاف تمام صوبوں میں ثقافتی مراكز كی بنياد ركھنا چاہتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ مراكز صوبوں اور بڑے شہروں میں تاسيس كیے جائیں گے كہ جن میں پبلك لائبريری ، ہال ، مہمان خانہ اور مختلف شعبے قائم كیے جائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس پريس كانفرنس میں القادسیہ كے مئير بھی موجود تھے ۔
789423