پورے عراق میں شيعہ ثقافتی مراكز كی تاسيس

IQNA

پورے عراق میں شيعہ ثقافتی مراكز كی تاسيس

20:58 - May 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2120164
بين الاقوامی گروہ : عراقی محكمہ اوقاف كے سربراہ صالح الحيدری نے ملك كے تمام صوبوں میں ثقافتی مراكز تاسيس كرنے كی خبر دی ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ايجنسی براثا سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صالح الحيدری نے صوبہ القادسیہ میں ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا : عراق كا محكمہ اوقاف تمام صوبوں میں ثقافتی مراكز كی بنياد ركھنا چاہتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ مراكز صوبوں اور بڑے شہروں میں تاسيس كیے جائیں گے كہ جن میں پبلك لائبريری ، ہال ، مہمان خانہ اور مختلف شعبے قائم كیے جائیں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس پريس كانفرنس میں القادسیہ كے مئير بھی موجود تھے ۔
789423
نظرات بینندگان
captcha