۲۵۰ سعودی رائٹرز اور دانشوروں كی جانب سے سياسی قيديوں كی آزادی كا مطالبہ

IQNA

۲۵۰ سعودی رائٹرز اور دانشوروں كی جانب سے سياسی قيديوں كی آزادی كا مطالبہ

20:57 - May 10, 2011
خبر کا کوڈ: 2120166
بين الاقوامی گروہ : سعودی عرب كے ۲۵۰ رائٹرز نے طومار پر دستخط كر كے سعودی حكومت سے مطالبہ كيا ہے كہ حالیہ مظاہروں میں گرفتار سياسی قيديوں كو فوری طور پر آزاد كرے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے راصد نيوز نیٹ ورك سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كے ۲۵۰ رائٹرز ، مفكرين اور دانشوروں نے ايك طومار پر دستخط كر كے یہ بيان جاری كيا كہ اظہار رائے كی پاداش میں پابند سلاسل قيديوں كی آزادی كے لیے فوری اقدامات كیے جائیں ۔
اس طومار پر دستخط كرنے والی سعودی عرب كی نماياں ادبی اور سماجی شخصيات نے شيعہ اكثريتی علاقے قطيف سے گرفتار كیے جانے والے ۱۸۰ قيديوں كی فوری رہائی كا مطالبہ كيا اور سعودی سيكيورٹی فورسز كی جانب سے حالیہ مظاہروں كے بعد گھر گھر تلاشی اور چھاپوں كی كاروائی كو فتنہ انگيزی قرار ديتے ہوئے اس كی بھی سخت مذمت كی ۔
789336
نظرات بینندگان
captcha