غزہ كی جانب ملين مارچ كرنے كا بين الاقوامی پروگرام

IQNA

غزہ كی جانب ملين مارچ كرنے كا بين الاقوامی پروگرام

14:25 - May 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2120647
بين الاقوامی گروہ : فسطين كے مختلف گروپوں كے درميان پيمان صلح پر دستخط ہو جانے كے بعد بين الاقوامی طور پر ۱۵ مئی كو غزہ كی جانب ملين مارچ كيا جائے گا
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ ajib سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ملين مارچ فلسطين كے مظلوم عوام كی حامی اسلامی اور غير اسلامی تنظيموں اور اداروں كی جانب سے ترتيب ديا گيا ہے اور ان اداروں كے مسؤولين انٹرنیٹ اور ذرائع ابلاغ كے ذريعے ساری دنيا كے لوگوں سے اپيل كر رہے ہیں كہ ۱۵ مئی كو اپنے اپنے شہروں كے مركزی نقاط كی جانب مارچ كر كے فلسطينی عوام كی حمايت كا اعلان كریں ۔
انٹرنیٹ پر فلسطين كے ہمسایہ ممالك كے عوام سے درخواست كی گئی ہے كہ وہ ملين مارچ كی صورت میں غزہ كی جانب حركت كریں ۔
789959
نظرات بینندگان
captcha