مصر ، فرقہ واريت پھيلانے كے سعودی منصوبے كی مذمت

IQNA

مصر ، فرقہ واريت پھيلانے كے سعودی منصوبے كی مذمت

14:24 - May 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2120648
بين الاقوامی گروپ: مصر كے شيعہ قائدين نے انسانی حقوق كے مركز الكلمۃ اور بعض سماجی تنظيموں كے ساتھ مل كر كل بروز منگل بمطابق ۱۰ مئی كو قاہرہ میں سعودی سفارت خانے كے سامنے مظاہرہ كيا جس میں آل سعود كی جانب سے فرقہ واريت پھيلانے كے لیے وہابيوں كو فری ہينڈ دينے كی بھر پور مذمت كی گئی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ اليوم السابع كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مظاہرين نے سعودی سفارت خانے كے بالمقابل " اے سعوديو ہمارے ملك سے نكلو ۔۔۔ميری حكومت مصری ہے " "اے وہابيو نكل جاؤ ۔۔۔ ميری سرزمين آزاد ہے " كے نعرے لگائے ۔
ايك شيعہ مصری رہنما «محمد الدرينی» نے مصری انقلاب ناكام بنانے كے لیے سعودی عرب كی سرتوڑ كوششوں كو انتہائی مذموم عمل قرار ديتے ہوئے كہا : یہ اجتماع عرب ممالك میں آزادی پسند تحريكیں كچلنے كے لیے سعودی اقدامات كو مسترد كرتا ہے ۔
789946
نظرات بینندگان
captcha