مؤسسه آل بيت(ع) الإحياء التراث كے اسٹال مسؤول محمد باقر برھانی نے چوبيسویں انٹرنيشنل تہران بك فيسٹيول میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : اس انسٹی ٹيوٹ نے تئيسویں مرتبہ اس كتاب ميلے میں شركت كی ہے اور ہماری كتابیں زيادہ تر دينی علوم سے متعلق ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : مؤسسه آل بيت(ع) الإحياء التراث زيادہ تر مجتہدين اور حوزہ علمیہ قم كے فضلا كی بيروت میں كتابیں چھاپتا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مؤسسه آل بيت(ع) الإحياء التراث نے اب تك ايران كے علاوہ عراق، شمالی افريقا اور خليج فارس كے بہت سے ممالك كے بك ميلوں میں بھی شركت كی ہے ۔
789901