اٹلی، "يورپ میں اسلام كے ساتھ گفتگو "كے عنوان سے اجلاس كا انعقاد

IQNA

اٹلی، "يورپ میں اسلام كے ساتھ گفتگو "كے عنوان سے اجلاس كا انعقاد

14:21 - May 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2120651
بين الاقوامی گروپ : يورپ میں اسلام كے ساتھ گفتگو كے عنوان سے دوسری نشست ۳۱ مئی سے ۲ جون تك اٹلی كے شہر Turin میں منعقد ہو گی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ Apic سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شوریٰ برائے يورپين چرچز نے ايك اعلامیے میں كہا ہے كہ یہ اجلاس يورپ كے مسيحی اداروں كے نمائندگان اور پادريوں كے درميان ؛ اسلام كے ساتھ گفتگو كی غرض سے "اسلام فوبيا كا پھيلاؤ "كے عنوان سے Turin شہر میں منعقد ہو گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اجلاس بند كمرے میں ہو گا اور صرف افتتاحی پروگرام میں تيونس كے بشپ خبر نگاروں كے درميان مسلمانوں اور مسيحيوں كے مشرق وسطیٰ اور شمالی افريقا میں روابط كے موضوع پر خطاب كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ اس شوریٰ كا دوسرا سالانہ اجلاس ہے۔
789901
نظرات بینندگان
captcha