ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے راصد نيوز نیٹ ورك سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قطيف كے شيعہ دانشور اور عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كے ممبر شيخ حسن الصفار نے مزيد كہا : خليج فارس كے ہمسيایہ ممالك میں سياسی اختلافات سے فائدہ اٹھا كر انتہا پسند گروپوں كی جانب سے شيعوں اور سنيوں میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑكانے سے ان ممالك میں بدترين صورتحال پيدا ہو سكتی ہے ۔
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ سياسی اختلافات كا حل سياسی طور پر كيا جائے اور انہیں مذہبی رنگ نہ ديا جائے ۔
789883