شدت پسند سياسی اختلاف كو بہانہ بنا كر مذہبی فتنہ كھڑا كرنے كی كوشش كریں گے

IQNA

شدت پسند سياسی اختلاف كو بہانہ بنا كر مذہبی فتنہ كھڑا كرنے كی كوشش كریں گے

20:51 - May 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2120794
بين الاقوامی گروہ : سعودی عرب كے شيعہ دانشور حسن الصفار نے خليج فارس كے ممالك میں بعض علمائے دين اور سماجی شخصيات كی جانب سے مسلمانوں كے درميان اسلامی اقدار اور وحدت كے فروغ كی بجائے سياسی اختلافات كو بنياد بنا كر مذہبی فتنے كو ہوا دينے كی كوششوں پر گہری تشويش كا اظہار كيا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے راصد نيوز نیٹ ورك سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قطيف كے شيعہ دانشور اور عالمی مجلس برائے تقريب مذاہب اسلامی كے ممبر شيخ حسن الصفار نے مزيد كہا : خليج فارس كے ہمسيایہ ممالك میں سياسی اختلافات سے فائدہ اٹھا كر انتہا پسند گروپوں كی جانب سے شيعوں اور سنيوں میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑكانے سے ان ممالك میں بدترين صورتحال پيدا ہو سكتی ہے ۔
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ سياسی اختلافات كا حل سياسی طور پر كيا جائے اور انہیں مذہبی رنگ نہ ديا جائے ۔
789883
نظرات بینندگان
captcha