سامرا؛ امامين عسكريين (ع) كے حرم مطہر میں گنبد پر طلا كاری

IQNA

سامرا؛ امامين عسكريين (ع) كے حرم مطہر میں گنبد پر طلا كاری

20:59 - May 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2120798
بين الاقوامی گروپ : امامين عسكريين ( ع) كے حرم مطہر كی توسيع و تعمير كے مدير زھير الانصاری نے حرم كے نورانی گنبد كی طلاكاری كی خبر دی ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ نون سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ زھير الانصاری نے اس بارے بتايا : امامين عسكريين (ع) كے روضہ مبارك كے گنبد كے لیے پہلی سونے كی اينٹ رواں سال میں ۲۵ مارچ كو نصب كی گئی تھی اور حرم مطہر كی تجديد بنا كے لیے كام كرنے والی فنی كمیٹی كی كوششوں سے اب تك اچھی پيشرفت ہوئی ہے اور اب كام اختتامی مراحل میں ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ امامين عسكريين (ع) كے حرم مطہر پر دہشت گرد گروپوں نے ۲۰۰۶ء اور ۲۰۰۷ ء میں مسلسل دو سال حملے كر كے اس مقدس بارگاہ كو بطور كامل منہدم كر ديا تھا ۔
790025
نظرات بینندگان
captcha