ہندوستان ؛ ديو بند میں قرائت قرآن كے عالمی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ہندوستان ؛ ديو بند میں قرائت قرآن كے عالمی مقابلوں كا انعقاد

20:52 - May 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2120801
قرآنی فعاليات كا گروپ : القرآن فاؤنڈيشن (Al-Quraan foundation) اور خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ايران كے تعاون سے ۱۹ اور ۲۰ مئی كو ديوبند شہر میں بين الاقوامی قرائت مقابلے منعقد كیے جائیں گے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ غرب اور جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق القرآن فاؤنڈيشن ديوبند كے سربراہ مولانا سرور قاسمی نے بروز جمعرات اور جمعہ بعد از نماز مغربين بمطابق ۱۹ اور ۲۰ مئی كو ديوبند شہر كی عيدگاہ میں ان مقابلوں كے انعقاد كی خبر دی ہے ۔
ان مقابلوں میں مصر كے تين معروف قراء «محمد سيد احمد الشريف»، «عبدالناصر سعدحرك» اور «عادل البارز سالم السيد» كے علاوہ قطر كے مشہور قاری محمد شفيق بھی شركت كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں میں ديوبند شہر كے مدارس میں زير تعليم ۱۲ سال تك كے طلبہ شركت كر سكتے ہیں ۔
789678
نظرات بینندگان
captcha