ايران میں مقيم بحرين كے سرگرم سياسی كاركن سيدحسن موسوی بحرينی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے اس بارے مزيد كہا : آل خليفہ اور آل سعود ۱۴ فروری كے بعد ايك ايسی دلدل میں پھنس چكے ہیں كہ جس سے باہر نكلنا ان كے بس میں نہیں ہے اور وہ افراتفری كے عالم میں ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ليكن وہ مساجد منہدم كر كے اور قرآن كريم كی بے حرمتی كر كے مزيد اس دلدل میں دھنس گئے ہیں حالانكہ تمام اديان میں اور بين الاقوامی طور پر بھی كسی بھی دين كے مقدسات كی بے حرمتی ناقابل قبول ہے ۔
789538