قرآن كريم كی بے حرمتی اور مساجد مسمار كرنے سے آل خليفہ كا حقيقی چہرہ بے نقاب ہو چكا ہے

IQNA

قرآن كريم كی بے حرمتی اور مساجد مسمار كرنے سے آل خليفہ كا حقيقی چہرہ بے نقاب ہو چكا ہے

14:00 - May 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2121023
بين الاقوامی گروہ : آل خليفہ اور آل سعود كی فورسز كی جانب سے قرآن كريم كی بے حرمتی اور مساجد كو مسمار كرنے سے بحرينی حكمرانوں كا حقيقی چہرہ سب كے سامنے عياں ہو چكا ہے اور یہ امر بھی واضح ہو گيا ہے كہ یہ حكومتیں صرف ظاہری طور پر اسلامی حكومت كا نام استعمال كرتی ہیں
ايران میں مقيم بحرين كے سرگرم سياسی كاركن سيد‌حسن موسوی بحرينی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے اس بارے مزيد كہا : آل خليفہ اور آل سعود ۱۴ فروری كے بعد ايك ايسی دلدل میں پھنس چكے ہیں كہ جس سے باہر نكلنا ان كے بس میں نہیں ہے اور وہ افراتفری كے عالم میں ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ليكن وہ مساجد منہدم كر كے اور قرآن كريم كی بے حرمتی كر كے مزيد اس دلدل میں دھنس گئے ہیں حالانكہ تمام اديان میں اور بين الاقوامی طور پر بھی كسی بھی دين كے مقدسات كی بے حرمتی ناقابل قبول ہے ۔
789538
نظرات بینندگان
captcha