آيت اللہ دستغيب كی كتابیں ؛ ہاتف پبلشرز كے اسٹال پر سب سے زيادہ تعداد میں فروخت ہوئیں

IQNA

آيت اللہ دستغيب كی كتابیں ؛ ہاتف پبلشرز كے اسٹال پر سب سے زيادہ تعداد میں فروخت ہوئیں

19:25 - May 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2121095
ادب گروپ : ھاتف پبليشرز كے اسٹال مدير نے چوبيسویں انٹرنيشنل بك فيسٹيول میں ۲۰۰ مذہبی كتابیں پيش كرنے كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ آيت اللہ دستغيب كی كتابیں اس بك فيسٹيول میں سب سے زيادہ فروخت ہوئی ہیں
ھاتف پبليشرز كے مدير رضا استوار نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے نمائندے كو چوبيسویں تہران بك فيسٹيول میں ۲۰۰ سے زيادہ مذہبی موضوعات پر كتابیں پيش كرنے كی خبر دی ہے ۔
ان كے مطابق ھاتف پبلشرز كی ۵۵ كتابیں بالكل جديد ہیں جن میں سے بعض ۲۰۱۱ء میں چھپی ہیں ۔منجملہ ان آثار میں سے جو اس اسٹال پر پيش كیے گئے ہیں ، آيت‌الله‌العظمی مكارم شيرازی، آيت‌الله سيستانی، آيت‌الله صافی و ... كی توضيح المسائل قابل ذكر ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ آيت اللہ دستغيب كی كتابوں كے تہران بك فيسٹيول میں سب سے زيادہ خريدار ہیں ۔
789580
نظرات بینندگان
captcha