ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ "تركيا اليوم " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس تركی كے عربی مجلے حراء اور ترك مجلوں «Sizinti» اور «Yeni Ümit» كے تعاون سے دو دن تك جاری رہے گی ۔
تركی كے مجلے حراء نے ايك اعلامیہ جاری كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس سات علمی نشستوں پرمشتمل ہے كہ جو قرآن كريم كی تلاوت سے شروع ہوں گی اور آخر میں ايك اختتامی نشست میں كانفرنس كی پوری كاروائی كا جائزہ ليا جائے گا ۔اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد جديد علوم اور قرآن كريم كے علمی اعجاز كے درميان مطابقت كا اثبات ہے ۔
790868