تركی ؛ دوسری اعجاز علمی قرآن كانفرنس كا آغاز

IQNA

تركی ؛ دوسری اعجاز علمی قرآن كانفرنس كا آغاز

14:18 - May 14, 2011
خبر کا کوڈ: 2121791
بين الاقوامی گروپ : دوسری "اعجاز قرآن كريم و حقائق علمی " كانفرنس تركی كے دانشوروں ، روشن فكر افراد اور مؤلفين كے ساتھ ساتھ دوسرے اسلامی ممالك كے دانشوروں كی بھر پور شركت كے ساتھ آج بروز اتوار بمطابق ۱۴ مئی سے استنبول كے ثقافتی مركز فرات میں شروع ہو جائے گی
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ "تركيا اليوم " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس تركی كے عربی مجلے حراء اور ترك مجلوں «Sizinti» اور «Yeni Ümit» كے تعاون سے دو دن تك جاری رہے گی ۔
تركی كے مجلے حراء نے ايك اعلامیہ جاری كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كانفرنس سات علمی نشستوں پرمشتمل ہے كہ جو قرآن كريم كی تلاوت سے شروع ہوں گی اور آخر میں ايك اختتامی نشست میں كانفرنس كی پوری كاروائی كا جائزہ ليا جائے گا ۔اس كانفرنس كے انعقاد كا مقصد جديد علوم اور قرآن كريم كے علمی اعجاز كے درميان مطابقت كا اثبات ہے ۔
790868
نظرات بینندگان
captcha