ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ajib» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ہفتہ وار پروگرام ايك گھنٹے كے دورانیے پر مشتمل ہو گا اور اس پروگرام كی تياری كے فرائض ارجنٹائن كا اسلامی مركز انجام دے گا ۔
اس پروگرام كو نشر كرنے كا ہدف غير مسلموں كو اسلام اور اس كے اصولوں كے ساتھ ساتھ قرآن كريم ، تاريخ اسلام اور ارجنٹائن میں مقيم مسلم اقليت سے متعارف كروانا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ حالیہ برس كے اوائل میں ارجنٹائن میں ايك قانون منظور كيا گيا تھا كہ جس كی بنا پر مسلمان خواتين اسلامی حجاب كے ساتھ اسكولوں اور پبلك پليسز میں آمد و رفت كر سكتی ہیں ۔
790812