ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ ISESCO كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كتاب عربی زبان میں ہے اور ۲۵۸ صفحات پر مشتمل ہے اس میں ليبيا كے رہنے والے مسلمان زبان دان ابراھيم ابن الاجدائی كی زندگی اور آثار پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔
اس كتاب میں ISESCO كے زير اہتمام طرابلس میں كروائی جانے والی كانفرنس كے منتخب مقالے شامل كیے گئے ہیں جو كہ انجمن جہانی دعوت اسلام كی كال پر ۲۰۰۷ء میں منعقد ہوئی تھی ۔
اس كتاب كا مقدمہ آيسسكو كے مدير «عبدالعزيز عثمان التويجری» نے تحرير كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ أبو إسحاق إبراهيم بن إسماعيل بن أحمد بن عبدالله اللواتی الأجدابی الطرابلسی المعروف ابنالاجدابی عالم اسلام كے مشہور دانشور اور زبان شناس تھے كہ جنہوں نے اپنی زندگی طرابلس میں بسر كی تھی ۔
791102