ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ ISESCO» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ علمی نشست گينہ كے صدر كی كابينہ كی درخواست پر اس ملك میں عربی اور اسلامی تعليم كو قومی سطح پر فروغ دينے كی غرض سے منعقد كی جا رہی ہے ۔
اس علمی نشست میں گينہ كے مختلف شہروں میں عربی ۔ اسلامی تدريس میں مصروف عمل ۲۵ مدرسين شركت كریں گے ۔
قابل ذكرہے كہ آيسسكو كے تعليمی ماہر سيدو سيسه اس وركشاپ پر بذات خود نظارت كریں گے ۔
790330