ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ saphirnews كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين كے حامی اداروں اور خاص طور پر "عربوں كی جدوجہد كی حمايت " نامی گروپ نے مختلف اعلامیے جاری كر كے فرانس كے مسلمان اور غير مسلم عوام كو دعوت دی ہے كہ بروز اتوار ۱۵مئی كو مختلف شہروں میں پر امن اجتماع منعقد كر كے فلسطينی سرزمين پر اسرائيلی قبضے كے خلاف احتجاج كریں۔
ان ريليوں كے دوران فلسطين كے بعض ملك بدر پناہ گرين صیہونی فوجيوں كے فلسطينی عوام كے ساتھ غير انسانی سلوك كے حوالے سے اپنی آپ بيتياں اور ذاتی تجربات حاضرين كے سامنے پيش كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس اعلامیے میں پندرہ مئی كو "عربوں كی جدوجہد كا مركزی نقطہ فلسطين "كا نام ديا گيا ہے ۔
790867