اسلامی اصولوں كی طرف بازگشت ؛ خطے میں عوامی تحريكوں كی اساس

IQNA

اسلامی اصولوں كی طرف بازگشت ؛ خطے میں عوامی تحريكوں كی اساس

14:11 - May 14, 2011
خبر کا کوڈ: 2121805
بين الاقوامی گروپ : خطے كی مسلمان قومیں كوشش كر رہی ہیں كہ ايران كے اسلامی انقلاب سے درس ليتے ہوئے اسلامی اصولوں اور تعليمات كا مسلمان معاشروں میں احيا كریں
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے تيونس كے قانون دان محمد النور كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ انہوں نے ۱۲ مئی كو انٹرنيشنل تہران بك فيسٹيول میں "اسلامی بيداری كا دن " كے عنوان سے منعقدہ كانفرنس میں خطاب كرتے ہوئے تيونس اور دوسرے اسلامی ممالك میں عوامی تحريكوں كے لیے ايران كے اسلامی انقلاب كو ايك ماڈل قرار ديا ۔
انہوں نے اس نشست كے مہمان خصوصی كی حيثت سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ امام خمينی )رہ( كی قيادت میں ايران كے اسلامی انقلاب نے ساری دنيا میں دور رس اثرات مرتب كیے ہیں اور خطے میں جنم لينے والی بيداری كی تحريكوں كا سرچشمہ ايران كا انقلاب ہی ہے ۔
790871
نظرات بینندگان
captcha