ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فرانس كے كثير الاشاعتی اخبار lemonde» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسلمان اور عيسائی ہزاروں افراد نے قرآن كريم اور صليب كے ہمراہ قاہرہ كے ميدان التحرير میں جمع ہو كر مصر میں مذہبی لڑائيوں كے خلاف احتجاج كيا اور قومی يكجہتی اور مسلم عيسائی اتحاد كے حق میں نعرے لگائے ۔
قابل ذكر ہے كہ گزشتہ ہفتے كے دوران بعض شدت پسندوں كی شرارتوں كے نتيجے میں مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان فسادات ہوئے ہیں جس سے چند شخص ہلاك اور زخمی ہو گئے تھے ۔
791071