ملائشيا ؛ اسلامی مضامين پڑھانے والے اساتذہ كی قلت

IQNA

ملائشيا ؛ اسلامی مضامين پڑھانے والے اساتذہ كی قلت

13:37 - May 15, 2011
خبر کا کوڈ: 2122419
بين الاقوامی گروپ : ملائشيا كے صوبہ ساراواك كے ايجوكيشنل مدير عبد اللہ آدم نے اپنے صوبے میں اسلامی مضامين كی تدريس كے لیے استادوں كی كمی كا ذكر كيا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ملائشيا كی خبر رساں ايجنسی (Bernama) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عبد اللہ آدم نے اس خبر كے ضمن میں كہا : اسلامی مضامين كے اساتذہ كے لیے ضروری ہے كہ اسلامی علوم میں ضروری تعليمی مہارت ركھتے ہوں چونكہ ان كے لیے ضروری ہے كہ طلبہ كو فروع دين بھی پڑھائیں ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ملائشيا كی وزارت تعليم كی جانب سے مختلف اسلامی علوم كے لیے ماہر اساتذہ كی تربيت پر توجہ دی جا رہی ہے ليكن ابھی تك اسلامی مضامين كے اساتذہ كی كمی پوری نہیں ہوئی ۔
قابل ذكر ہے كہ اس صوبے میں فی الحال ۴۳ ہزار اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
791223
نظرات بینندگان
captcha