ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «pageshalal» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ آٹھواں سالانہ اجتماع فرانس كی اسلامی انجمنوں كی يونين كے زير "اہتمام عصر حاضر كے مسلمان : نماياں سرگرميوں سے آگاہی " كے عنوان سے دانشوروں اور علما كی شركت كے ساتھ منعقد ہو گا ۔
اس اجتماع میں دينی اور علمی نشستوں كے علاوہ حفظ قرآن اور قرائت قرآن كے مقابلے بھی منعقد كیے جائیں گے ۔
ان مقابلوں میں بچوں ، نوجوانوں اور بڑوں كے علیٰحدہ علیٰحدہ گروپ ترتيب دئیے گئے ہیں كہ جن میں شركت كے خواہشمند اميدوار اپنا نام درج كروا سكتے ہیں اور فائنل راؤنڈ میں پوزيشن لينے والے طلبا كو انعام و اكرام سے نوازا جائے گا۔
791312