ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «islamic-events» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ تقريب نو مسلموں كی ايك دوسرے كے ساتھ آشنائی اور نو مسلموں كے دينی مسائل حل كرنے كے لیے ان كے درميان باہمی تعاون كی فضا كو فروغ دينے كی غرض سے بيلجئيم كے اسلامی ثقافتی مركز میں منعقد ہو گی ۔
اسی طرح امسال اس تقريب كی ايك اور خصوصيت اس تقريب میں ان خاندانوں كی شركت ہے كہ جن كی اولادیں اسلام قبول كر چكی ہیں یہ خاندان دين اسلام كے اصولوں كے ساتھ آشنائی كے علاوہ اسلام كے ساتھ اپنی مخالفت كی دليلیں ايك دوستانہ ماحول میں پيش كریں گے۔
791260