ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Islam Today» سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ آرگنائزيشن پرائيویٹ ہے اور اسے گرجستان كے مسلمان مفتی جمال بگشدزه كی سربراہی میں چلايا جائے گا ۔
گرجستان میں زيادہ تر مسلمان آذری ہیں جن كی تعداد تقريبا پانچ لاكھ كے لگ بھگ ہے ليكن آجارستانی، آبخازی، چچنی .. مسلمان بھی گرجستان میں اچھی خاصی تعداد میں ہے ۔
گرجستان میں اسلامی دعوت كا آغاز ۶۴۵ء ميلادی میں ہوا تھا اور اس وقت مسلمان گرجستان كی كل آبادی كا ۹/۹ فيصد ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ گرجستانی مسلمانوں كے امور اب تك كاكيشيا كی اسلامك آرگنائزيشن كے توسط سے چلائے جا رہے تھے ليكن اس آرگنائزيشن نے گرجستان كی اسلامك آرگنائزيشن كی تاسيس پر ناراضگی كا اظہار كيا ہے ۔
791132