ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اردن سے نكلنے والے اخبار السبيل سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سنٹر كا بروز ہفتہ بمطابق ۱۴ مئی كو انجمن محافظت از قرآن كريم كی انتظامی كمیٹی كے ركن نضال العبادی كی خصوصی شركت كے ساتھ افتتاح كيا گيا
اردن كے صوبہ العقبہ میں واقع انجمن محافظت از قرآن كريم كی شاخ كے سربراہ نے مركز قرآنی حضرت زہرا (س) میں اپنے خطاب كے دوران اس قرآنی مركز كی تعمير كے اخراجات برداشت كرنے والے ايك مخير شخص كا شكریہ ادا كرتے ہوئے انجمن محافظت از قرآن كريم كو ايك ايسے پر ثمر درخت كے ساتھ تشبیہ دی كہ جس كی قرآنی خدمات سے تمام اردنی استفادہ كر سكتے ہیں ۔
792467