ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ايجنسی «IINA» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ او آئی سی كے جنرل سيكرٹری «اكملالدين احساناوغلو» نے اس نشست كا افتتاح كرتے ہوئے ايك مرتبہ پھر اسلامی ممالك كے سياسی امور میں او آئی سی كی تجويز كردہ اصلاحات نافذ كرنے كی ضرورت پر زور ديا ۔
انہوں نے عالمی اداروں سے درخواست كی كہ قدس كی محوريت كے ساتھ فلسطين كی آزاد حكومت تاسيس كرنے كے لیے ضروری اقدامات كریں تاكہ فلسطينيوں كو آزاد فضا میں سانس لينے كا موقع مل سكے ۔
اسلامی ممالك كے وزرائے خارجہ كا اٹھتيسواں اجلاس اٹھائيس تا تيس جون قزاقستان كے دار الحكومت "آستانہ" میں منعقد ہو گا ۔
792592