ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے متحدہ عرب امارت سے نكلنے والے اخبار البيان سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ برازيل كے سعودی عرب میں سفير «سرجيو لوئيز كانيز» نے كل بروز اتوار بمطابق ۱۶ مئی كو او آئی سی كے سيكرٹری جنزل اكمل ادين احسان اوغلو سے جدہ میں ان كے دفتر میں ملاقات كی اور انہیں برازيلی حكومت كی جانب سے او آئی سی میں بطور ناظر عضويت حاصل كرنے كے لیے بھيجی گئی درخواست پيش كی ۔
احسان اوغلو نے برازيلی سفير كے ساتھ ملاقات كے دوران اس بات پر زور ديا كہ او آئی سی ناظر كو ركنيت دينے سے متعلق قانونی مشكلات كو برطرف كرنے كے لیے اقدامات كرے گی ۔
انہوں نے اس اميد كا اظہار كيا كہ او آئی سی اس قانون میں تبديلی كر كے برازيل كے ساتھ ضروری معاملات طے كر لے گی ۔
793305